انسان کے بنائے ہوئے سیاروں سے کیا فائدہ ہے؟

انسان کے بنائے ہوئے سیاروں سے کیا فائدہ ہے؟

انسان کے بنائے ہوئے سینکڑوں سیارے خلا میں گھوم رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو سورج کے کئی سیاروں کے گرد چکر لگا کر ان کے بارے میں ہمیں مفید معلومات مہیا کر چکے ہیں۔ بہت سے مصنوعی سیارے زمین کے گرد گھوم رہے ہیں اور ان کے متعلق مختلف معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ 

علم کو روشنی اور طاقت کہا گیا ہے۔ جب انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے جتنے بھی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ ان سب سے انسان کو فائدہ پہنچتا ہے۔ لیکن جو سیارے زمین کے گرد گھوم رہے ہیں ۔ ا سے انسان کوخاص طور پر بہت سے فائدے پہنچتے ہیں۔ 

زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے امریکہ نے 1972 ء میں 2 سیارے چھوڑے جو لینڈسیٹ کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ زمین سے 500 میل کی بلندی پر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے زمین کے اندر چھپی ہوئی معدنیات کا پتہ لگایا ہے اور زمین کی اوپری سطح کی خصوصیات دریافت کی ہیں۔ بعض سیارے موسم کے بارے میں صحیح پیشن گوئی کرنے میں مدد دے رہے ہیں اور بعض سیارے ایسے ہیں کہ ان کی مدد سے تمام دنیا کے ٹیلی وژن پروگرام دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔ ان سیاروں سے یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ خلا میں شہر بسانا ، کارخانے قائم کرنا اور سورج کی روشنی سے بجلی گھر بنانا ممکن ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

امام ابن قیم

شوشل میڈیا کے سوالات

نجد كون