🌸__غور و فکر سے پڑھیں اور عمل کی پوری کوشش کریں__🌸 ---امام ابن قيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں--- ۞ چار چیزیں بدن کو برباد کرتی ہیں ❶) - رنج ❷) - غم ❸) - بھوک. ❹) - راتوں کو جاگنا ۞ چار چیزیں چہرے کو سکھا دیتی ہیں اور اس کی رونق ختم کر دیتی ہیں ❶) جھوٹ ❷) - بے شرمی ❸) - علم حاصل کرنے کے بجائے بلاوجہ زیادہ سوال کرنا ❹) - گناہوں کی کثرت ۞ چار چیزوں سے چہرے کی رونق میں اضافہ ہوتا ہے ❶) - شرافت ❷) - وفاداری ❸) - سخاوت ❹) - تقوى ۞ چار چیزوں سے دشمنی اور نفرت بڑھتی ہے ❶) - تکبر ❷) - حسد ❸) - جھوٹ ❹) - چغلخوری ۞ چار چیزوں سے روزی حاصل ہوتی ہے ❶) - قيام الليل ❷) -رات کے آخری پہر کثرت سے استغفار ❸) - پابندی سے صدقہ کرنا ❹) - دن کے شروع اور آخر میں اذکار پڑھنا ۞ چار چیزوں سے روزی رک جاتی ہے ❶) - صبح کو سونا ❷) - نماز میں کوتاہی ❸) - سستی اور کاہلی ❹) - خیانت ❒ (زاد المعاد) (378/4) (ترجمہ :عبدالغفار سلفی، بنارس) *───↠❀🌸❀↞───* Join the group
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں